کیا یہ گرنے پر ٹوٹ جاتا ہے؟ ایسا انوکھا پرس جو ہوا سے تیار کیا گیا ہے

image

ہوا سے بھی کوئی چیز بنائی جا سکتی ہے ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔

فرانسسی ڈیزائنر کوپرنی ( Coperni) کی جانب سے امریکی خلائی ادارے ناسا کے سِلیکا ایروجیل نینو-مٹیریل سے ایک پرس تیار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلاء میں غبار کو گرفت میں لینے اور مارس روور پر حفاظتی تہہ کے طور پر استعمال کیا جانے والے اس مواد کو اب فیشن کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

دنیا پر موجود سب سے کم وزن ٹھوس مواد سے بنایا جانے والا یہ بیگ صرف 33 گرام وزنی ہے۔ یہ وزن چھ اے فور سائز صفحات کے وزن سے تھوڑا زیادہ ہے۔

اگرچہ دیکھنے میں یہ تھوڑا نازک ہے لیکن کوپرنی کے مطابق یہ بیگ ایک آئی فون کا وزن باآسانی برداشت کر سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر شائع کی جانے والی ایک پوسٹ میں کوپرنی نے نصف شفاف دِکھنے والے بیگ کی تصویر شائع کی اس کو ایئر سوائپ بیگ کا نام دیا۔ پوسٹ کے مطابق یہ بیگ 99 فی صد ہوا اور ایک فی صد گلاس سے تیار کیا گیا ہے۔

ہم، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کے ممکنہ استعمال پر کئی سوالات اٹھائے گئے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس بیگ میں کیا رکھا جاسکتا ہے اور کیا یہ گرنے پر ٹوٹ جاتا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ کیا اس کو بیگ کی طرح استعمال بھی کیا جاتا ہے؟


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.