وزیر اعظم محمد شہباز شریف شہدا لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید اور کیپٹن محمد احمد بدر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے آج راولپنڈی اور تلہ گنگ جائیں گے

image

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج(پیرکو) شہدا لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید اور کیپٹن محمد احمد بدر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے راولپنڈی اور تلہ گنگ جائیں گے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید اور کیپٹن محمد احمد بدر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کے لئے آج راولپنڈی اور تلہ گنگ جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.