ادلب اور حلب میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ، شامی وزارت دفاع

image

دمشق۔28مارچ (اے پی پی):شام کی فوج نے ادلب اور حلب میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنا دیا۔

شنہوا کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ شام کو افطار کے وقت دہشت گرد حملوں میں جنوبی ادلب کے علاقے کفر نبل اور حلب کے شمالی علاقوں کے قریب فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیاجس پر شامی فوج نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملوں کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا،

جس کے نتیجے میں حملہ آور عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان اور زخمی ہوئے ۔ بیان میں بتایا گیا کہ حلب کے شمالی علاقوں میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.