حج پرمٹ کا حصول لازمی اور شرعی تقاضا ہے، سعودی علما کمیٹی

image

مکہ مکرمہ ۔27اپریل (اے پی پی):سعودی عرب اعلٰی علما کمیٹی نے کہا ہے کہ داخلی عازمین کے لیے حج پرمٹ کا حصول لازمی اور شرعی تقاضا ہے ۔

سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق حج پرمٹ کے حوالے سے وزارت داخلہ،وزارت حج و عمرہ اور الحرمین الشریفین اتھارٹی کی جانب سے علما کمیٹی کو موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پرمٹ کا مقصد اضافی ازدحام کو کنٹرول کرنا اور زائرین و عازمین کو راحت و آرام پہنچانا ہےبیان میں کہا گیا کہ حج پرمٹ کی پابندی کرنے کا مقصد انتظامات کو بہتر طور پر انجام دینا ہے جو اضافی لوگوں کی وجہ سے ممکن نہیں ہو سکتا۔

حج انتظامیہ کی جانب سے تمام امور کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات کیے جاتے ہیں جن میں عازمین حج کی تعداد اوران کے قیام و طعام کا انتظام کرنے کے علاوہ ان کی نقل و حرکت کو منظم انداز میں مکمل کرنا ہے۔

اعلی علما کمیٹی نے کہا کہ راستوں پر ڈیرہ ڈالنے سے دیگر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے خطرناک صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔حج پرمٹ کا حصول دراصل ارباب حکومت کی اطاعت ہے جو کہ لازمی ہے۔ پرمٹ کے بغیرغیرقانونی طورپر حج کے لیے جانے والوں کی وجہ سے ان عازمین کو خطرات لاحق ہوتے ہیں جو باقاعدہ پرمٹ حاصل کرتے ہیں اور بیرون ملک سے فریضہ حج ادا کرنے کے لیے آتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.