کپل شرما: ’گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘ سے ’گریٹ انڈین کپل شو‘ تک

image

کپل شرما گھر سے سنگر بننے ممبئی آئے تھے لیکن قسمت نے انہیں کامیڈین بنا دیا۔

مشہور سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر’گریٹ انڈین کپل شو‘ آج ریلیز ہورہا ہے۔

کپل شرما اپنے پرانے ساتھیوں سنیل گرور، کرشنا ابھیشیک، ارچنا پرون سنگھ، کیکیو شاردہ اور راجیو ٹھاکر کے ہمراہ نیٹ فلکس پر جلوہ گر ہوں گے۔

آئیے کپل شرما کے ’گریٹ انڈین لافٹر چیلینج‘ سے ’گریٹ انڈین کپل شو‘ تک کے سفر پر نگاہ ڈالتے ہیں۔

ابتدائی زندگی

کپل شرما دو اپریل 1981 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ جنک رانی نے ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ کپل ایک بچے کے طور کبھی شرمیلے نہیں تھے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’حتی کہ چار سال کی چھوٹی عمر سے ہی کپل اس قدر بے جھجھک تھا کہ شادیوں اور خاندان کے دوسری تقریبات میں وہ مائیک لے کر سٹیج پر چڑھ جاتا، گانے گاتا اور لطیفے سناتا تھا‘۔

وہ کہتی ہیں کہ ’کپل کے والد 2004 میں کینسر سے لڑتے فوت ہو گئے تھے۔

گریٹ انڈین لافٹر چیلنج

کپل شرما نے بطور کامیڈین اپنے کیریئر کا آغاز ایک ٹی وی شو’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘ سے کیا تھا۔

انڈیا کے شہر امرتسر میں ہونے والے اس شو کے آڈیشن میں وہ پہلی مرتبہ ناکام ہو گئے تھے لیکن پھر دہلی جا کر انہوں نے دوبارہ آڈیشن دیا اور نہ کہ صرف آڈیشن میں کامیاب ہوئے بلکہ لافٹر چیلنج جیت کر دس لاکھ کی خطیر رقم کے ساتھ واپس لوٹے۔

    View this post on Instagram           A post shared by RJ Princy Parikh (@princymirchilove)

کپل شرما نے اس انعامی رقم کو اپنی بہن کی منگنی میں خرچ کیا۔ ایک انٹرویو میں وہ بتاتے ہیں کہ ’میں اپریل میں ممبئی آیا تھا اور خوش قسمتی سے میں نے لافٹر چیلنج جیتا اور 10 لاکھ روپے حاصل کیے۔‘

’میں نے اسی رات اپنی بہن کو فون کیا، شو پوسٹ کیا اور کہا کہ اپنی انگوٹھی خرید لو۔ پھر میں نے شو کرنا شروع کیا اور 30 لاکھ کمائے جو اس کی شادی کے لیے کافی تھے۔‘

کپل شرما کی کامیابیوں کی یہ تو بس شروعات تھی۔

اس کے بعد کپل کامیڈی سرکس کے فاتح بنے تو انہں اپنا شو ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ بھی مل گیا۔

یہی وہ مقام تھا جہاں سے کپل اور سنیل گرور کا ساتھ شروع ہوا تھا۔ بعد میں ایک تنازع ہوا جس سے سنیل گرور، کپل شرما شو سے علیحدہ ہو گئے تھے۔

    View this post on Instagram           A post shared by Netflix India (@netflix_in)

شائقین کی جانب سے سنیل گرور کے مشہور ڈاکٹر گلاٹی کے کردار کو سراہا گیا تھا۔

اس کے بعد کی نمایاں کامیابیاں

کپل شرما کہتے ہیں کہ یہ کامیابی کوئی راتوں و رات نہیں مل گئی، یہ 15 سالوں کی کڑی محنت کا نتیجہ ہے۔

سنہ 2015 میں ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کپل شرما کا کہنا تھا کہ ’یہ شو کوئی راتوں و رات نہیں کامیاب ہو گیا۔ میں نے اپنی مہارت کو نکھارا اور اتنا تجربہ حاصل کیا تاکہ جان سکوں کہ کیا کام (مشہور ہوگا) کرے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا شو مقبول ہوا ہے، کیونکہ ہم غیر اخلاقی کامیڈی نہیں کرتے، جو کرنا سب سے آسان کام ہے۔‘

لوگ ہم پر بھروسہ کرتے ہیں کہ مناسب شغل میلہ ہوگا جسے خاندان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

’شائقین کا تعلق ہمارے لطیفوں سے ہے۔ میں اور میری ٹیم ہر ہفتے معیاری کانٹینٹ فراہم کرنے کے لیے خوب محنت کرتے ہیں۔‘

کپل شرما شو

سونی ٹی وی پر نشر ہونے والا ’کپل شرما شو‘ کپل کی ایک بڑی کامیابی تھی۔

رنبیر کپور سے پرینکا چوپڑا اور عالیہ باٹ سے کترینہ کیف تک بالی وُڈ کا شاید ہی کوئی ایسا ستارہ ہو جس نے کپل شرما شو میں شرکت نہ کی ہو۔

کپل شرما شو تو نئی ریلیز ہونے والی فلموں کی پروموشن کے لیے آماجگاہ بنا رہا۔

2017 میں کپل شرما کی فلم فرنگی ریلیز ہوئی (فوٹو: اے ایف پی)

کپل شرما نے 2017 میں فلم فانگی میں لیڈ رول نبھایا لیکن یہ باکس آفس پر کوئی زیادہ کامیاب نہ ہو سکی۔

نیٹ فلکس پر پہلا شو

کپل شرما کا نیٹ فلکس پر پہلا شو سنہ 2022 میں ’آئی ایم ناٹ ڈن یٹ‘ کے نام سے ریلیز ہوا تھا جس میں انہوں نے 2017 میں انیں درپیش خود کشی کے متعلق خیالات کا محتاط انداز میں ذکر کیا تھا۔

’زوی گاٹو‘ فلم میں کپل شرما کی جانب سے نبھائے گے کردار نے انھیں ٹی وی پر مزاح بکھیرنے والی شخصیت سے بلکل ہی اک الگ آدمی کے طور پر پیش کیا۔

اس فلم میں کپل ایک ایسے شخص کا کردار نبھا رہے ہیں جسے فیکٹری کے فلور انچارج کی نوکری سے ہاتھ دھونے کے بعد فوڈ ڈلیوری کی نوکری کرنا پڑتی ہے۔

گریٹ انڈین کپل شرما شو

نیٹ فلکس پر آج کے روز ریلیز ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے ساتھ اداکار کئی حوالوں سے اپنی جڑوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

تو کیا اس کا مطلب یہ ہوگا کہ کپل کی کامیڈی میں کوئی تبدیلی آئی ہے؟

    View this post on Instagram           A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)

اس سے قبل کپل کی جانب سے متوسط طبقے کے لیے پیش کی گئی کامیڈی سے یہ مزاح نسبتا قدرے شائستہ لہجے میں پیش کیا جائے گا؟ اس کا جواب ان کے فینز کو شو دیکھنے کے بعد مل سکتا ہے۔

اس شو میں کپل شرما کے ساتھ کپور خاندان کے افراد، فلم ساز امتیاز علی، اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ، پری نیتی چوپڑا، عامر خان اور کرکٹر روہت شرما مہمان کے طور پر ساتھ نبھاتے نظر آئیں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.