عیدالفطر پر پاکستان میں چار سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

image

پاکستان میں وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی چار سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعرات کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو 10 اپریل سے 12 اپریل تک عید کی چھٹیاں ہوں گی اور ان کے دفاتر بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں چھ دن کھلے رہنے والے سرکاری دفاتر کے ملازمین کو چار دن چھٹیاں ہوں گی اور ایسے دفاتر بدھ 10 اپریل سے سنیچر 13 اپریل تک  بند رہیں گے۔

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی مجموعی طور پر چار سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز عیدالفطر کی تعطیلات کی سمری کی منظوری دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.