وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی تاجکستان کے نائب سفیر شفیو سعید جان سے ملاقات، کاسا 1000 کے منصوبہ کی جلد تکمیل پر بات چیت

image

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی ( پاور ڈویژن )سردار اویس احمد خان لغاری نے تاجکستان کے نائب سفیر شفیو سعید جان سے ملاقات کی جس میں کاسا 1000 کے منصوبہ کی جلد تکمیل پر بات چیت ہوئی۔جمعہ کویہاں ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نےکاسا ٹرا نسمشن لائن پر ریورس توانائی (دو رخاسپلائی )کی فراہمی کی تجویز پیش کی اور تمام ممبر ممالک سے اس منصوبے پر مشاورتی عمل شروع کرنے کا عزم کا اظہار کیا تاکہ موسم سرما میں پاکستان کی اضافی توانائی تمام ممبر ممالک بشمول کرغزستان،تاجکستان اور افغانستان ایکسپورٹ کی جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.