سفیر آمنہ بلوچ کا ایچ بی ایل کی برسلز برانچ کا دورہ ، کنٹری منیجر سے ملاقات

image

برسلز۔17اپریل (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بدھ کو یہاں حبیب بنک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) پاکستان کی برسلز برانچ کا دورہ کیا اور کنٹری منیجر ہانس اوتیما سے ملاقات کی۔

بیلجیئم میں پاکستان کے سفارت خانہ کی ایکس پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران بنک کے جاری آپریشنز پر تبادلہ خیال اور بنکاری تعاون کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل بیلجیئم میں 1970 کی دہائی سے فعال اور آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.