فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو نے ٹیکس سال 2023 کے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لئے انکم ٹیکس جنرل آ رڈر جاری کر دیا

image

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اور ٹیکس کمپلائنس بڑھانے کے لئے ان افراد کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا جو ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہیں ہیں لیکن ٹیکس سال 2023 کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہیں۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114B کے تحت ایف بی آر نے مذکورہ بالا زمرے میں آنے والے 506671 افراد کی موبائل سمیں بند کرنے کا حکم جاری کر کے فیصلہ کن کاروائی کی ہے۔

ان اقدامات کا مقصد ان افراد کو ٹیکس کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دینا ہے۔انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے کلیدی نکات میں موبائل فون سمیں غیر فعال کرنا: ان افراد کے شناختی کارڈ سے منسلک موبائل سم کارڈز اُس وقت تک بلاک رہیں گے جب تک ایف بی آر یا متعلقہ فرد پر دائرہ اختیار رکھنے والے کمشنر ان لینڈ ریونیو کی طرف سے بحال نہ کئے جائیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں،ٹیلی کام آپریٹرز کو کہا گیا ہے کہ وہ نفاذ کے عمل میں شفافیت اوراکاونٹیبلٹی کا خیال رکھتے ہوئے کمپلائنس رپورٹ 15 مئی 2024 تک جمع کرائیں۔یہ سٹریٹیجک اقدام ٹیکس دہندگان میں ٹیکس کمپلائنس اور اکائونٹیبلٹی کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے ایف بی آر کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

ایف بی آر کا مقصد ان اقدامات اورمتعلقہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون کے ذریعے ٹیکس کی بنیاد کو مضبوط کرنا اور قوم کے فائدے کے لئے ایک منصفانہ اور مساویانہ ٹیکس سسٹم کو فروغ دینا ہے۔ یہ تمام افراد اپنی ٹیکس ذمہ داریوں کو فوری طور پر پورا کریں اور انکم ٹیکس جنرل آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے اپنے درست ڈیکلیریشنز جمع کرا کر ٹیکس سال2023 کے لئے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کریں اور اپنی موبائل فون سروسز بحال کرائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.