سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک

image

راولپنڈی۔17اپریل (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔

آ ئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے اسپن کئی غلام خان کے مقام پر پاکستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کی۔سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی، شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تمام دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے اور توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ سکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.