چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا پاکستان میں قومی سطح پر یوتھ فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان

image

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی سطح پر یوتھ فیسٹیول منعقد کرنے جارہےہیں۔دانش سکول سسٹم کا نیٹ ورک بھی بڑھا کرپورے ملک تک وسیع کر رہے ہیں۔

بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپٹی پولیٹیکل کونسلر برطانوی ہائی کمیشن مارک بیلے اور چئیر مین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدخاں ملاقات کے درمیان ملاقات ہوئی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام چئیرمین رانا مشہود احمدخاں نے کہا کہ پنجاب حکومت میں برٹش گورنمنٹ کے ساتھ مل کر کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام کر چکے ہیں۔

پاکستان میں قومی سطح پر یوتھ فیسٹیول منعقد کرنے جارہےہیں۔انہوں نے کہا کہ دانش سکول سسٹم کا نیٹ ورک بھی بڑھا کرپورے ملک تک وسیع کر رہے ہیں۔ گرین یوتھ موومنٹ کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو ماحولیاتی آلودگی کے اثرات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

مارک بیلے نے کہا کہ یوتھ پروگرام کا چئیر مین بننے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔یوتھ پروگرام کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔گرین یوتھ موومنٹ پاکستان کی ایک قابل قدر کاوش ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.