اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 193 کی شق (1) کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال میں پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو مذکورہ عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالہ سے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جمعرات کو یہاں نوٹیفیکیشن نمبر No.F.1(1)/2023-All (b)جاری کر دیا گیا ہے۔