پاکستانی فنکار باصلاحیت ہیں، انڈیا میں کام کی اجازت ہونی چاہیے: اداکارہ ممتاز

image

بالی وڈ کی سینیئر اداکارہ ممتاز کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی فنکار باصلاحیت ہیں، انہیں انڈیا میں کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔‘

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ممتاز نے پاکستان کے دورے کے دوران مشہور اداکار فواد خان اور معروف گلوکار راحت فتح علی خان سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Mumtaz Actress (@mumtaztheactress)

انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پاکستانی اداکاروں اور کلایسکل گلوکاروں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ ممتاز چند روز قبل اپنی بہن ملیکا کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں۔

اداکارہ ممتاز نے زوم کو انٹرویو میں بتایا کہ فواد خان نے ایک پورا ریستوران ان کے لیے مختص کیا۔ انہوں نے بتایا کہ طبیعت ناساز ہونے کے باوجود راحت فتح علی خان نے ان کے لیے ایک گانا گایا تھا۔

اداکارہ ممتاز نے اپنے حالیہ دورے کے دوران معروف کلاسیکل گلوکار غلام علی کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’وہ لوگ ہم سے بالکل الگ نہیں ہیں۔ میں جہاں بھی گئی لوگوں نے مجھے اور میری بہن کو پیار اور اور تحائف دیے۔ ایک کلاکار اس سے زیادہ اور کیا چاہتا ہے؟ وہ میری تمام فلمیں، میرے تمام گانے جانتے تھے۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Mumtaz Actress (@mumtaztheactress)

اداکارہ ممتاز کا کہنا تھا کہ ’انہیں (پاکستانی فنکاروں کو) یہاں (انڈیا) آکر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ وہ باصلاحیت ہیں۔ میں مانتی ہوں کہ ممبئی فلم انڈسٹری میں ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن انہیں بھی موقع ملنا چاہیے۔‘

اداکارہ ممتاز نے 60 اور 70 کی دہائی کی کئی مشہور ہندی فلموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 11 سال کی عمر میں فلم ’سونے کی چڑیا‘ سے کیا۔

انہوں نے راجیش کھنہ کے ساتھ فلم ’دو راستے‘، دیو آنند کی ’ہرے راما ہرے کرشنا‘ اور فیروز خان کی اپردھ جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.