سیالکوٹ، ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ارتھ ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا

image

سیالکوٹ ۔23 اپریل (اے پی پی):سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ارتھ ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی سینٹرل ریسکیو اسٹیشن سے آگاہی واک کی گئی ، بعدازاں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک کی اشیاء کا استعمال اور انہیں بڑے پیمانے پر جلانا، پانی کا بے دریغ استعمال، فصلوں کی با قیات کو جلانا، فیکٹریوں کا زہریلا دھواں زمین اور اس کے ماحول کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری شاپر بیگ اور دیگر پلاسٹک مصنوعات کا استعمال ترک کریں، آج ہمارا یہ فیصلہ کرہ ارض اور انسانوں سمیت اس پر بسنے والی مخلوقات کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتا ہے۔ دریں اثناء ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ضلع کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں بھی سیمینارز اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ریسکیورز کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام الناس اور طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر شجر کاری بھی کی گئی اور ریسکیو دفاتر اور ملحقہ علاقوں میں صفائی مہم بھی چلائی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.