آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

image

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، جنوب مغربی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے جبکہ کشمیر، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 23، مظفر آباد ایک، ملتان (ایئرپورٹ 9، سٹی 8)، مری 7، لاہور (ایئرپورٹ 6، سٹی ایک)، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 5، حافظ آباد 4، جھنگ 3، شیخوپورہ، قصور دو، فیصل آباد ایک، کاکول، لوئر دیر 7، مالم جبہ 5، پشاور (ایئرپورٹ اور سٹی (میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 42، چھور، دادو اور جیکب آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.