جنگ بندی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی قبضے کے انخلا کے بغیر قیدیوں کو رہا نہیں کریں گے ،خلیل الحیہ

image

غزہ۔27اپریل (اے پی پی):غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف فوجی جارحیت کو روکنے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں اصل مسئلہ قابض کی جانب سے جنگ بندی کو قبول کرنے میں ناکامی اور غزہ کی پٹی سے انخلا ہے ۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الجزیرہ سیٹلائٹ چینل کو دیے گئے بیانات میں کہا کہ فلسطینی مزاحمت ایک مستقل جنگ بندی اور ایک سنجیدہ اور حقیقی تبادلے کے معاہدے کے لیے سنجیدہ مذاکرات میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پاس موجود قیدیوں کو نہیں رکھنا چاہتے اور انہیں اتفاق رائے اور سنجیدہ مذاکرات میں رہا کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ اسرائیلی مداخلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج نے ہمارے 50 قیدیوں کے بدلے ایک اسرائیلی خاتون فوجی کے تبادلے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ ان میں سے 30 ایسے ہیں جنہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے،ہم اب بھی قابض ریاست اور ثالثوں سے اپنے موقف کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم جنگ بندی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی قبضے کے انخلا کے بغیر قیدیوں کو رہا نہیں کریں گے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.