پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن (کل)پیر 29 اپریل کو منایا جائے گا

image

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن کل(پیر)29 اپریل کو منایا جائے گا۔رقص آرٹ اور کلچر کے قدیم ترین اظہار میں سے ایک ہے اور یہ جذبات اور مزاج کے اظہار کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

رقص کی مختلف اشکال تمام ثقافتوں میں موجود ہیں اور اکثر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ رقص قدیم ترین انسانی معاشروں کا حصہ رہاہے۔

تاریخ دانوں کے مطابق تہذیبوں کی ابتدا سے ہی رقص تقریبات اور رسومات کا ایک اہم حصہ رہا ہے تاہم اسے دنیا کے بعض حصوں میں منفی نظروں سے دیکھا جاتا ہے اور حکام کی طرف سے اسے کم ترجیح دی جاتی ہے۔

رقص کی آرٹ کے طور پراہمیت کے بارے بیداری پیدا کرنے کے لئے دنیا بھر میں ہر سال 29 اپریل کو رقص کا عالمی دن منایا جاتاہے۔

یہ دن منانے کی روایت 1982 سے ہے جب دنیابھر کے تمام ممالک میں رقص کی تمام اقسام کی تنظیم انٹرنیشنل ڈانس کونسل نے اسے یونیسکو کے تحت منانے کی بنیاد رکھی تھی۔ رقص کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں مین تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.