یوکے ڈی ایف ٹی ایوی ایشن سیکیورٹی ٹیم کااسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

image

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):یوکے ڈی ایف ٹی ایوی ایشن سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔منگل کو ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو کے ڈی ایف ٹی ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز ٹیم کی قیادت محمد عبدالغفار نے کی۔محمد عبدالغفار برٹش ہائی کمیشن یوکے ڈی ایف ٹی میں ایوی ایشن کے فرسٹ سیکرٹری ہیں۔ترجمان کے مطابق یوکےڈی ایف ٹی ٹیم کا ائرپورٹ پہنچنے پر ایوی ایشن سیکرٹری کی جانب سے ایویشن سیکیورٹی ڈائریکٹر ایئر کموڈور ریٹائرڈ شاہد قادر نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔

محمد عبدالغفار نے پاکستان کے ایوی ایشن سیکیورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔افتتاحی اجلاس میں ایئرپورٹ کے منیجر آفتاب گیلانی اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔سیکیورٹی اسیسمنٹ کے دوران یو کے ڈی ایف ٹی کی ٹیم ہوائی اڈے پر مختلف حفاظتی اقدامات کے نفاذ کا بغور معائنہ کرے گی۔یوکےڈی ایف ٹی ٹیم خاص طور پر ان اقدامات پر توجہ مرکوز کرے گی جو برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے لیے کئے گئے ہیں۔پی سی اے اے کے زیر اہتمام یہ اسیسمنٹ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن اور پی سی اے اے کے درمیان ملک میں ایوی ایشن سیکیورٹی کے معیار کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کا تسلسل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.