اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن کل بدھ کو منایا جا ئیگا ۔ اس دن کے منانے کا مقصد حیاتیاتی تنوع کے بچاؤ کا شعور بیدار کرنا اور اِس نصب العین کےحصول کے لیے اہم اقدامات کی ضرورت پر زور دینا ہے۔
حیاتیاتی تنوع کے لیے موسمیاتی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں کیونکہ یہ تبدیلیاں قدرتی ماحول کو اس قدر تیزی کے ساتھ متاثر کرتی ہیں کہ بہت سے جانور اور نباتات خود کو نئے حالات کے مطابق نہیں ڈھال پاتے۔ حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری و غیر سرکاری اور فلاحی اداروں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو حیاتیاتی تنوع کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔