حکومت تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کے لیے پُر عزم ہے ، وفاقی وزیر قانون و انصاف کی اقلیتی برادری کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

image

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔انہوں نے یہ بات اقلیتی برادری کے نمائندگان کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔وفد میں مسیحی ، ہندؤ اور سکھ کمیونٹی کے نمائندگان اور دیگر ممتاز شخصیات شامل تھیں۔

وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بات چیت میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کی تشکیل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کمیشن کی تشکیل میں تاخیر پر توجہ دیتے ہوئے، وزیر قانون نے تیز رفتار کوششوں کی یقین دہانی کرائی اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک جامع نقطہ نظر کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقلیتی برادریوں کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں اقلیتی کمیونٹی بڑی تعداد میں موجود ہے۔ حکومت تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.