کویت کی قومی اسمبلی تحلیل ، بعض آئینی شقیں معطل

image

کویت سٹی ۔11مئی (اے پی پی):امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نےقومی اسمبلی تحلیل کر کے آئین کی بعض شقوں کو چار سال کےلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق امیر کویت نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ ہم نیشنل سوشل سکیورٹی قوانین پر نظرثانی کریں گے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست دو بنیادی ستونوں پرقائم ہے جن میں عدلیہ اور امن ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کا احترام ہی دراصل قانون کو تسلیم کرنا ہے، ان کے وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہمارا ملک مشکل وقت سے گزرا ہے، جس نے زندگی کے تمام پہلووں پر اثرات چھوڑے ہیں ۔ یہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ان مشکل حالات سے نکلنے کے لیے آگے بڑھ کر کام کریں۔

شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کہا کہ ہمارے پاس ملک کوبچانے اور اس کے اعلی قومی مفادات اور قوم کے وسائل کے تحفظ کے لیے یہ سخت فیصلہ لینے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ملکی مفادات کو نقصان پہنچانا اور عوامی پیسے کو ضائع کرناکسی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، جو بھی سرکاری رقم کے ناجائز استعمال میں ملوث ہوا اسے سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اختیارات امیر اور ملکی کابینہ سنبھالے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.