امیر کویت نے نئے ولی عہد کا تقرر کر دیا

image

کویت سٹی۔2جون (اے پی پی):کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو نیا ولی عہد مقرر کر دیا۔شنہوا کے مطابق کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو اپنا ولی عہد مقرر کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔1953 میں کویت میں پیدا ہونے والے شیخ صباح اس سے قبل 2019 سے 2022 تک ملک میں وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

کویت یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ڈگری کے ساتھ گریجویشن کرنے والے نئے ولی عہد نے ایک بار اقوام متحدہ میں کویت کے مستقل نمائندے، سعودی عرب میں سفیر اور وزیر خارجہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.