چینی ہتھیاروں کی روس کو فراہمی بارے ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں،یورپی یونین

image

سنگاپور۔2جون (اے پی پی):یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ہمارے پاس چین کاروس کو ہتھیاروں کی فراہمی کا کوئی ثبوت موجود نہیں ۔

رائٹرز کےمطابق انہوں نے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ فورم صحافیوں سے بات کرتے ہوئےنے کہا کہ چین نے روس کوہتھیاروں کی فراہمی نہ کرنے کا عہد کیا ہے اور ہمارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ وہ روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کررہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ روسی فوجی سازوسامان میں مغربی ممالک جیسے کہ امریکا، یورپ یا برطانیہ میں تیار کردہ پرزوں کا استعمال ہوتا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.