سعودی عرب میں “الغاط اور وعد الشمال”کے ونڈ پروجیکٹس کا بجلی کی پیداوار کی لاگت کم کرنے میں نیا ریکارڈ

image

ریاض ۔22مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے “الغاط اور وعد الشمال”کے ونڈ پروجیکٹس نے عالمی سطح پر بجلی کی پیداور کی لاگت کم کرنے میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بتایا ’الغاط پروجیکٹ سے حاصل ہونے والی بجلی کی لاگت 1.5655 امریکی سینٹ کلوواٹ فی گھنٹہ یعنی 5.87094 ہلالہ کلوواٹ فی گھنٹہ ہے۔

وعد الشمال پروجیکٹ عالمی سطح پر ریکارڈ قائم کیا جس سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 1.70187 سینٹ کلوواٹ فی گھنٹہ یعنی 6.38201 ھلالہ کلوواٹ فی گھنٹہ ہے۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ دونوں منصوبوں سے پیدا ہونے والی بجلی ایک برس کےلیے 2 لاکھ 57 ہزار ہاوسنگ یونٹس کےلیے کافی ہو گی جو اس بات کی دلیل ہے دونوں ونڈ انرجی پروجیکٹس کامیاب ہیں۔

سعودی کمپنی برائے توانائی اور جاپانی کمپنی ماروبینی نے ایک معاہدے کے تحت الغاط ونڈ انرجی پروجیکٹ سے توانائی کی خریداری کے دو معاہدوں پردستخط کیے ہیں جن میں الغاط پروجیکٹ 600 میگا واٹ جبکہ وعد الشمال منصوبہ 500 میگا واٹ کا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.