بجٹ میں نوجوانوں کو امید دلانے کی ضرورت ہے، رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی

image

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ بجٹ میں نوجوانوں کو امید دلانے کی ضرورت ہے، ملک میں آئی ٹی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نو منتخب رکن سید علی گیلانی نے کہا کہ میں صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردرای اپنے والد سید یوسف رضا گیلانی، محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف سمیت اپنے حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ میرے والد سید یوسف رضا گیلانی کی نشست ہے، ملتان کے عوام نے جھوٹے پراپیگنڈے اور نفرت کی سیاست کی بجائے ترقی اور خوشحالی کے راستہ کو چنا ہے، ہم اپنے حلقہ کی آواز اٹھاتے رہیں گے ہمیں اپنے نوجوانوں کو بجٹ سے ایک امید دلانے کی ضرورت ہے ملک میں آئی ٹی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.