اٹک۔ 07 جون (اے پی پی):اٹک پولیس کی بڑی کارروائی میں لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات و دیگر سامان لوٹنے والا 4 رکنی خطرناک ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اٹک پولیس کےمطابق مظہرم خان ولد جمعہ خان سکنہ حطار تحصیل فتح جنگ نے تھانہ فتح جنگ میں درخواست گزار کی مورخہ 14.05.2024 کی رات اپنی والدہ اور ہمشیرہ کو گھر چھوڑ کر اپنے ڈیرے پر چلا گیا قریباََ 12:30 بجے والدہ نے فون کر گھر بلا لیا جب گھر پہنچا تو معلوم ہوا کہ 4 نامعلوم اشخاص گھر میں داخل ہوئے اسلحہ کی نوک پر 4 لاکھ روپے اور طلائی زیورات چھین کر لے گئے جبکہ قدیر عباس ولد محمد اکرم سکنہ فتح جنگ کی درخواست کے مطابق فارم ہاؤس سے کسی نے 2 عدد AC، دو عدد LEDs ، سولر انورٹر و دیگر سامان مالیتی 6 لاکھ روپے کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمات کے اندراج کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او فتح جنگ سب انسپکٹر فیصل امین کے زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپاجس پر تھانہ فتح جنگ پولیس کی ٹیم نے شب و روز محنت کر کے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لوٹنے والے خطرناک ڈکیت محمد آصف ولد محمد اشرف، عبداللہ ولد شیر دل سکنائے امیر خان، محمد زبیر ولد بڈھان سکنہ راولپنڈی اور محمد نسیم ولد محمد اقبال سکنہ مانسہرہ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جن کا ریمانڈ جسمانی لے کر ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم، طلائی زیورات و دیگر سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 2 پسٹل 30 بور برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔\