وزیراعظم محمد شہبازشریف کے اعزاز میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ کا پرتکلف ظہرانہ ، پاکستانی ملی نغموں کی دھنوں نے ظہرانہ کی فضا کو پاک چین دوستی کے رنگوں کی قوسِ قزاح بنا دیا

image

بیجنگ۔7جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف کے اعزاز میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پرتکلف ظہرانہ دیا، چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا جس میں گرمجوش برادرانہ تعلقات کی جھلک واضح رہی ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم لی چیانگ کے برادرانہ جذبات اور پرتپاک میزبانی پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین عظیم اور قابل اعتماد بھائی ہے، چین کی ترقی پر ہر پاکستانی کو فخر ہے ۔

چین کے وزیراعظم نے کہا کہ آپ کے جذبے، کام کی رفتار اور عہد کی پاسداری سے بے حد متاثر ہیں ۔ اس موقع پر پاکستانی ملی نغموں کی دھنوں نے ظہرانہ کی فضا کو پاک چین دوستی کے رنگوں کی قوسِ قزاح بنا دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے ہمراہ ظہرانہ میں آئے تو چین کی فوج کے بینڈ نے پاکستانی ملی نغموں کی دھنیں بجانا شروع کیں ۔ ”دِل دِل پاکستان“، ”دل سے میں نے دیکھا پاکستان، جاں سے میرا دھرتی پہ ایماں“، ” میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے”، “جیوے جیوے پاکستان“ کی دھنیں بجائی گئیں ۔ دونوں وزرائے اعظم نے مسکراہٹوں اور تالیاں بجا کر سازندوں کو داد دی ۔ اس موقع پر ظہرانہ میں شریک پاکستانی وفد کے ارکان نے بھرپور تالیوں سے بینڈ کو داد دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.