ذوالحج 1445 ہجری کا چاند نظر آ گیا، یکم ذوالحج کل ہفتہ کو ہوگی، عید الاضحی پیر 17 جون کو ہوگی

image

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):ذوالحج 1445 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے ، یکم ذوالحج آج ہفتہ کو ہوگی، پاکستان میں عید الاضحی پیر 17 جون کو ہوگی۔

جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے،

اس لیے یکم ذوالحج آج ہفتے کو ہوگی جبکہ عید الاضحی 17 جون پیر کو ہوگی۔ وزارت مذہبی امور نے ذوالحج کے چاند کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.