عرفات کے دن مکہ اور حج مقامات پر عازمین کو ایک ارب لٹر پانی کی فراہمی

image

سعودی نیشنل واٹر کمپنی نے کہا ہے کہ عرفات کے دن مکہ اور حج مقامات پر پمپ اور تقسیم کیے جانے والے پانی کی مقدار تقریبا ایک ارب لٹر تک پہنچ گئی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ حج مقامات پر 286 ملین لٹر پانی استعمال ہوتا ہے جبکہ 704 ملین لٹر سے زیادہ مکہ کے پبلک واٹر سسٹم کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے۔

مناسک حج کی ادائیگی ، لاکھوں مسلمانوں نے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے آپریشنز اور پانی کی فراہمی کا کام عازمین کی خدمت کے لیے پیشگی طے شدہ منصوبوں کے مطابق تھا۔ان منصوبوں میں حج مقامات اور مسجد الحرام کے مقامات پر 24 گھنٹے پانی پمپ کرنا اس کے علاوہ مکہ مکرمہ کے مضافات کے لیے روزانہ 21 گھنٹے پمپنگ کو برقرار رکھنا شامل تھا۔

عازمین 60 ہزار ریال سے زائد رقم کا اندراج کرائیں، سعودی وزارت حج کی یاد دہانی

کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی کہ فیلڈ ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ، یوم عرفہ پر تقربباً چار ہزار 840 لیبارٹری ٹیسٹ کیے تاکہ عازمین کو فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.