خوشاب میں کشتی جھولے کو حادثہ، 14 بچے زخمی

image

خوشاب: پنجاب کے ڈویژن سرگودھا کے ضلع خوشاب میں کشتی جھولا گرنے سے 14 بچے زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب کے علاقے جوہرآباد کے ماڈل بازار میں کشتی جھولے کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

کشتی جھولا گرنے کی وجہ سے 14 بچے زخمی ہو گئے جن میں سے تین بچوں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے۔ بچوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال جوہر آباد منتقل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے کہا کہ حادثے میں 3 بچوں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے ہیں جبکہ جھولا اوور لوڈنگ کی وجہ سے گرا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی 6 جولائی کو نئی پارٹی کا اعلان کریں گے، مفتاح اسماعیل

ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا  اور رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف اسپتال پہنچے اور بچوں کی عیادت کی۔ ایم ایس سے زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایات کیں۔

پولیس نے ماڈل بازار منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ماڈل بازار کو ہر قسم کی سرگرمی کے لیے سیل کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.