گوگل کا اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان

image

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے قبرستان میں ایک اور فیچر دفن کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی نے اپنا سرچ کیے گئے نتائج کی مسلسل اسکرالنگ کا فیچر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یوزر ایکسپیرئنس فیچر سب سے پہلے اکتوبر 2021 میں موبائل ڈیوائسز پر سرچ نتائج کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کو بعد میں یعنی 2022 کے آخر میں ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جاری کیا گیا۔

گوگل کے ایک ترجمان کے مطابق مستقل اسکرالنگ کا فیچر ڈیسک ٹاپ سرچ نتائج سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ آئندہ مہینوں میں موبائل سے بھی یہ فیچر ہٹا دیا جائے گا۔

اس کی جگہ ڈیسک ٹاپ پر اب گوگل کا کلاسک پیجینیشن بار ظاہر ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین سرچ میں آنے والے کسی بھی مخصوص پیچ پر یا ’نیکسٹ‘ پر کلک کر کے اگلے صفحے پر جا سکیں گے۔

موبائل پر پیچ کے آخر میں ’مور رزلٹس‘ کا بٹن پیش کیا جائے گا تاکہ اگلے صفحے پر جایا جا سکے۔

گوگل نے بتایا کہ اس تبدیلی کا مقصد سرچ نتائج کو تیزی پیش کرنا ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.