کانگریس کی قرارداد قابل مذمت ، امریکا کو ہمارے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ، طاہر اشرفی

image

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی قرارداد قابلِ مذمت ہے، امریکا کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ منافرت پھیلانا اور طاقت کے ذریعے اپنا نظریہ مسلط کرنا غیر شرعی ہے۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ اور ہر کسی کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

قومی اسمبلی میں امریکی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کونسل کی مخالفت

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، ایس آئی ایف سی کے کام کی تائید کرتے ہیں، عزمِ استحکام آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے۔

چیئرمین علماء کونسل نے مطالبہ کیا کہ ملک سے انتہا پسندی اور شدت پسندانہ رویے کے خاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے۔

اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے، طاہر اشرفی

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس نے قرارداد منظور کر کے پاکستانی مینڈیٹ کی توہین کی، امریکا کو فلسطین میں انسانیت کیوں نظر نہیں آ رہی؟۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.