عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استثنیٰ تسلیم کر لیا

image

نیویارک: امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استثنیٰ تسلیم کر لیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیک اسمتھ کیس میں عدالت کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا۔ امریکی سپریم کورٹ نے 6 جنوری 2021 کے جیک اسمتھ کیس میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی مدت کے دوران کیے جانے والے فیصلوں پر استثنیٰ حاصل ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سابق صدورکو آئینی اختیارات کے اندر فیصلوں پر کارروائی سے تحفظ ہے۔

امریکہ کی سپریم کورٹ نے استثنیٰ کی شق پر مستقل فیصلے کے لیے کیس واپس لوئر کورٹ کو بھیجتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ لوئر کورٹ طے کرے کہ سابق صدر کے کون سے اقدامات سرکاری اور غیر سرکاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

دوسری جانب جیک اسمتھ کیس میں بڑا ریلیف ملنے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ امریکی آئین، قانون اور جمہوریت کی فتح ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج بدلنے کے مقدمہ میں فائدہ ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.