آئی ایم ایف سے طویل المدتی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں ، نان فائلر کی احتراع ختم کر دینگے ، وزیر خزانہ

image

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر ہیں، مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آئی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوا، میکرو اکنامک استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے۔ مائیکرو اسٹیبلٹی لڑکھڑا گئی تو بڑا نقصان ہو گا۔

سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے، حکومت گرین انرجی کا فروغ چاہتی ہے، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل المدتی پروگرام کرنے جا رہے ہیں، جولائی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے،  ہماری خواہش ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ توانائی اور پیٹرولیم کے شعبے میں اصلاحات کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات پر 70 روپے زیادہ سے زیادہ لیوی ہے لیکن 70 روپے پیٹرولیم لیوی کا فوری اطلاق نہیں ہو رہا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ تین سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13 فیصد پر لے جانا چاہتے ہیں، ہم ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 9 فیصد کے ساتھ نہیں چل سکتے، اگلے سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 10 فیصد پر لے جانے کا پلان ہے۔

حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں، نجی سیکٹر کو ملک چلانا ہوگا، محمد اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کی جو بات کی تھی وہ بہت پہلے لگ جانا چاہیے تھا، اس وقت ملک میں 42 ہزار ریٹیلرز کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ نئی پنشن اسکیم پر کل سے اطلاق ہو گا، آرمڈ فورسز کو ایک سال کے لیے اس لیے استثنیٰ دیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے ادارے کے ڈھانچے کو دیکھنا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی پر ہم نے کٹ لگایا ہے، سندھ کی طرح وفاق میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر جانا ہو گا، پی ایس ڈی پی کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر جائیں گے۔

ایف بی آر کا ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکسوں کی وجہ سے لوگ دباؤ محسوس کر رہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ بڑھا ہے، مالی صورتحال بہتر ہونے پر تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس میں 750 ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے، ایف بی آر میں جتنا انسانی عمل دخل کم ہو گا ، کرپشن بھی کم ہو گی، مئی کے آخر تک سارا بیک لاگ ختم کیا جا چکا ہے، ایف بی آر نے کرکے دکھایا کہ 30 فیصد کی نمو ہو سکتی ہے، ایف بی آر کا 9.3 ٹریلین کا ٹارگٹ پورا ہو جائے گا۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ریلیف اسی صورت آسکتا ہے کہ محصولات آپ کے اخراجات سے کم ہوں، نان فائلر کی اصطلاح مجھے سمجھ نہیں آتی، بہت جلد ہم نان فائلر کی اختراع ملک سے نکالیں گے۔

آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری کو ناکافی قرار دے دیا، ڈو مور کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ 2700ارب روپے ٹیکس کیسز کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں، مختلف چیزوں پر ٹیکس لگنے سے مسائل بڑھے ہیں، صوبوں سے ریونیو اور اخراجات پر مشاورت شروع کی ہے، صوبوں کو کہہ رہے ہیں کہ اپنے اخراجات خود اٹھائیں، ایسے منصوبے جو صرف صوبوں کے ہیں وہ صوبے ہی اپنے سالانہ پلان میں لیکر آئیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک داسو پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دے چکا ہے ، سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام کی رفتارتیز کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.