جسٹس بابر کا ڈیٹا لیک ہوا ، اکائونٹ کی شناخت میں معاونت کریں ، ہائیکورٹ کا ایکس کے لیگل افسر کو خط

image

جسٹس بابر ستار توہین عدالت کیس میں بڑی پیشرفت ، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ اور امریکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے ایکس ( ٹوئٹر) کے چیف لیگل آفیسر کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار اور انکی فیملی کا ذاتی ڈیٹا ایکس پر لیک ہوا ، ایکس ڈیٹا لیک کرنے والے کے اکاؤنٹ کی شناخت میں معاونت کرے، اگر یہ ایک منظم مہم تھی تو اس کے لنکس کے حوالے سے بھی ایکس معاونت کرے۔

آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار کا خط

عدالتی ذرائع کے مطابق خط میں ایکس سے پاکستانی تحقیقاتی اداروں کو متعلقہ معلومات فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایکس اگر اپنا نمائندہ ہائیکورٹ کے سامنے بھیجنا چاہے تو بھیج سکتا ہے ، یہ قابل تعریف عمل ہو گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیا

خط میں ایکس کی جانب سے برطانوی اور بھارتی حکومتوں کو اس سے قبل معاونت دینے کا حوالہ دیا گیا، پاکستان کے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے نشاندہی کئے گئے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی خط کیساتھ منسلک ہیں۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.