روہت اور کوہلی کے بعد رویندر جدیجہ نے بھی ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

image

انڈیا کی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں کامیابی کے بعد انڈین ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جدیجہ نے ٹی20 کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

اتوار کو سوشل میڈیا سائٹ پر رویندر جدیجہ نے اپنی ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں انٹرنیشنل ٹی20 کرکٹ کو الوداع کہتا ہوں‘۔

واضح رہے کہ ان سے قبل سنیچر کو انڈیا کے ورلڈ ٹی20 چیمپئن بنتے ساتھ ہی وراٹ کوہلی اور کپتان روہت شرما نے بھی ٹی20  کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

رویندر جدیجہ نے معروف سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ورلڈ کپ کے ساتھ اپنا فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں تشکر سے بھرے دل کے ساتھ میں انٹرنیشنل ٹی20 کرکٹ کو الوداع کہتا ہوں۔‘

’فخر کے ساتھ سرپٹ دوڑتے ثابت قدم گھوڑے کی طرح میں نے ہمیشہ اپنے ملک کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے اور دوسرے فارمیٹس میں بھی اسی طرح کرتا رہوں گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹی20 ورلڈ کپ جیتنا ایک خواب کے پورا ہونے جیسا ہے، یہ میرے ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کا سب سے بلند مقام ہے۔‘

’خوبصورت یادوں، خوشیوں اور زبردست حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Ravindrasinh jadeja (@royalnavghan)

واضح رہے کہ رویندر جدیجہ نے اپنے کیرئیر میں 74 ٹی20 میچز میں شرکت کی جبکہ وہ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے تمام میچز میں انڈیا کی جانب سے مستقل کھیلتے رہے۔

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں انہیں پانچ اننگز میں صرف 22 گیندیں کھیلنے کو ملیں اور انہوں نے 35 رنز بنائے جبکہ 14 اوورز میں 7.57 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری طرف مجموعی طور پر ٹی20 کرکٹ فارمیٹ رینکنگ کے حساب سے جدیجہ کی 7.13 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 54 وکٹیں ہیں جبکہ ان کے 127.16 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 515 رنز ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.