گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ ،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

image

پنجاب میں گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کل سے لاگو ہو گا۔

سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ موجودہ بجٹ کے فنانس بل میں منظور کیا گیا،فنانس بل دستاویز کے مطابق گاڑیوں کا سالانہ ٹوکن ٹیکس اب گاڑی کی انوائس ویلیو پر عائد ہوگا۔

موٹر وے ایم ون پر چلنے والی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ

ایک سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں کی انوائس ویلیو پر 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد ہوگا، اس سے پہلے ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کی انجن کی پاور کے مطابق لیا جاتا تھا۔

2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی انوائس قیمت پر 3 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا،ہزار سی سی تک لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا۔

اسلام آباد، فارم ہائوسز اور گھروں پر بھی ٹیکس عائد

ہزار سی سی تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر کی صورت دوبارہ ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ، ملکیت ٹرانسفر 10 سال بعد ہوگی تو لائف ٹائم ٹوکن نہیں لیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.