دریائے ستلج، راوی اور چناب کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

image

این ڈی ایم اے نے پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو فعال کر دیا۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی مون سون رپورٹ کے مطابق مشرقی بھارت میں پیدا ہونے والی موسم کی صورتحال اور شدید بارشوں کا سلسلہ پاکستانی علاقوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل،سوریا کمار یادیو کا ناقابل یقین کیچ،نیا تنازع کھڑا ہوگیا

تمام صوبوں کو وقتاً فوقتاً ابتدائی وارننگز بھی جاری کی جاتی رہی ہیں، 2 جولائی 2024 سے تمام بڑے دریاؤں بالخصوص دریائے ستلج، راوی اور چناب کے بالائی علاقوں میں درمیانی اور شدید بارشیں بھی متوقع ہیں۔

علاوہ ازیں این ڈی ایم اے نے آسمانی بجلی کے حوالے سے بھی ایک الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق 5 تا7 جولائی کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف شہروں اور اسلام آباد میں آسمانی بجلی کا گرنا بھی متوقع ہے۔

گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ ،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ متوقع بارشوں سے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جس میں 5 جولائی تک پانی کی سطح تقریباً 50,000 کیوسک تک پہنچ جائے گی اور 10 جولائی 2024 تک سیلابی صورتحال میں شدت کے بعد پانی کی سطح تقریباً 120,000 کیوسک تک پہنچ جائے گی جو کہ اونچے درجے کا سیلاب ہو گا۔

این ڈی ایم اے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے علاوہ ازیں عوام سے گزارش ہے کہ وہ حالات سے باخبر رہیں اور سیلاب کی صورت حال، موسم کی رپورٹس اور اپ ڈیٹس پر کڑی نظر رکھیں۔

ہدایات پر عمل کریں، مقامی حکام کی جانب سے احکامات جاری ہونے پر فوری طور پر انخلاء کریں، سیلابی پانی سے اپنے آپ کو بچائیں، سیلابی پانی جراثیم کی موجودگی کے باعث مختلف بیماریوں اور بجلی کے تاروں کے ٹوٹنے کے باعث کرنٹ لگنے کا سبب بن سکتا ہے۔

موٹر وے ایم ون پر چلنے والی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ

سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں کے مکین اپنے خاندان کے ساتھ انخلاء کے منصوبے تیار کریں، محفوظ مقام کی نشاندہی کریں اور ضروری سامان کے ساتھ ہنگامی کٹ کی تیاری بھی یقینی بنائیں۔ مسافروں سے التماس ہے کہ وہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے وفاقی اور صوبائی محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ اس ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور تیاریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

ای سی سی نے گیس سستی کرنے کا اوگرا کا فیصلہ مسترد کردیا

این ڈی ایم اے نے Pak NDMA7 Disaster Alert ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے جو گوگل پلے سٹور اورiOS ایپ سٹور پر موجود ہے تاکہ عوام کوبر وقت الرٹس، ایڈوائزریز اور خطرے سے متعلق مخصوص گائیڈ لائنز، عوامی آگاہی کے پیغامات اوردیگر ضروری معلومات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.