1992 ورلڈکپ میں پاکستان کو مصنوعی بارش کرکے جتوایا گیا، فیاض الحسن چوہان

image

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 1992 ورلڈکپ میں مصنوعی بارش کرکے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا پاکستان کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے 4 میں سے 2 میچز ہار چکی تھی۔ ایک میں اسے کامیابی ملی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈرا میچ گولڈ اسمتھ کی انگلینڈ نے اس وقت کیا جب پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہورہی تھی۔ انگلینڈ نے مصنوعی بارش کرکے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے بچایا۔

ورلڈ کپ 1992 میں عمران خان کے خلاف بغاوت کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری ٹیم 74 رنز پر آل آئوٹ ہوچکی تھی اور انگلینڈ نے یہ ٹارگٹ 10 اوورز میں پورا کرلینا تھا۔ منصوعی بارش برسائی گئی جس سے پاکستان کو ایک پوائنٹ کا فائدہ دے کر آگے بھیجا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان 1992 ورلڈکپ میں پاکستان کے اگلے مرحلے تک رسائی میں انگلینڈ کے اس میچ میں بارش نے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.