5 جولائی کو پیٹرول پمپس بند کر نے کا اعلان

image

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے اعلان کیا ہے کہ 5 جولائی کو پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔

عبدالسمیع خان کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خسارے میں پیٹرول پمپ نہیں چلا سکتے اور دنیا میں ایسا کوئی طریقہ نہیں کہ نقصان میں پمپس چلائے جائیں، ہمیں دہرا ٹیکس ہرگز قابل قبول نہیں۔

موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنےآگئیں

انہوں نے کہا کہ ہم نے آج وزیر خزانہ سے ایک اہم مسئلے کے حوالے سے ملاقات کی اور ہمیں بتایا گیا کہ ہم پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا ہے جس سے ہماری تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ پہلے ہی ہمارا مارجن کم ہے اوپر سے نیا اضافی ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

عبدالسمیع خان نے خبردار کیا کہ اگر یہ ٹیکس لگایا گیا تو ہم پیٹرول پمپ بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور اگر ہمارا کاروبار متاثر ہوا تو ہم سخت اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی تیل ملک میں اسمگل کیا جا رہا ہے اور ہماری آواز نہیں سنی جا رہی ہے۔ ہم نے سب سے رابطہ کیا لیکن ہمیں کوئی موثر جواب نہیں ملا۔

گندم، چاول، آئل، گھی، چینی، مشروبات، تازہ سبزیوں کے نرخوں میں کمی

چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے ک چاہتے ہیں ایران سے معاہدہ کر لیا جائے اور ایرانی تیل پر ٹیکس لگائیں، اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ایرانی تیل پر ٹیکس عائد کرنا چاہئے ، اسمگلنگ روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.