نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری

image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اب تک 2 لاکھ 10 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی جا چکی ہیں جبکہ 61 ہزار 996 سمز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے پر بحال کی گئی ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار موبائل سمز کا ڈیٹا بھیجا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طو ر پر 5 لاکھ 6 ہزار 6 سو 71 نان فائلزز کی سمز بلاک ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ماضی میں ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے رہیں ہیں لیکن بعد میں ٹیکس گوشوارے جمع کروانے بند کر دیے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.