اسلام آباد میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، مسلح افواج سے مدد لینے کا فیصلہ

image

وفاقی دار الحکومت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے مسلح افواج سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پالیسی بنا لی، جس کے مطابق نالوں کی صفائی، نگرانی اور ریلیف کیمپ قائم کیے جائیں گے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں ٹرپل ون بریگیڈ کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

شاہ رخ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار

اجلاس میں مون سون کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مون سون سے قبل نالوں کی صفائی یقینی بنائے جائے گی، نالوں کی صفائی مشترکہ طور پر کی جائے گی، یونین کونسلز میں نکاسی آب کے لیے آلات فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس کے فیصلے کے مطابق مختلف علاقوں میں ریسکیو کیمپس بھی لگائے جائیں گے، نالوں کے اوپر سے تجاوزات ہٹانے کے لیے آپریشنز بھی کیے جائیں گے، بارش کے دوران نشیبی علاقوں اور نالوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، واٹر لیول بڑھنے کی صورت میں راول ڈیم کے سپل ویز کھولے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.