اوگرا کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلے رکھنے اور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت

image

اوگرا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلے رکھنے اور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 494ملین ڈالرز کا اضافہ

دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جمعے کی صبح 6بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت سے ٹیکس واپس لینے کامطالبہ کیا گیا مگر نہیں مانا گیا،ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ممکن ہے۔

شدید بارشوں کی پیشگوئی ، نالہ لئی پر دفعہ 144 نافذ

عبدالسمیع خان نے کہا کہ وزیرخزانہ،چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین اوگراسےملاقاتیں ہوئیں،کوئی نتیجہ نہیں نکلا، حکومت جب تک ٹیکس واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ملک بھر میں 14 ہزار ڈیلرز اپنے پمپس 5 جولائی سے بند کر دیں گے،علاوہ ازیں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے دوران پی ایس او کے پمپس کھلے رہیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.