شاداب خان نے لنکا پریمیئر لیگ میں ہیٹرک کر ڈالی

image

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے سری لنکن ٹی ٹوینٹی لیگ میں بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ہیٹرک کر ڈالی۔

انہوں نے کولمبو سٹرائکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کینڈی فالکنز کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

شاداب خان کی شاندار باولنگ کی بدولت کولمبو سٹرائکرز نے کینڈی فالکنز کو 51 رنز سے شکست دی، شاداب خان نے ہیٹرک کے دوران ونیندو ہسرنگا، آغا سلمان علی اور پون رتھنائکے کو آؤٹ کیا جس پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

شاداب خان ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کی ٹیم کے کپتان مقرر

شاداب خان نے میچ میں چار اوور میں 22 اسکور دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹرک کی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.