پاکستان اورتاجکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط،تعلقات مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

image

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں دوشنبہ میں گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان میں صدارتی محل پہنچے جہاں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے تاجکستان کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا پاکستان اور تاجکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں ، تاجکستان میں ہرطرف گرمجوشی سے استقبال کیاگیا،ایسا لگتاہے کہ ہم ایک گھر سے دوسرے گھر آئےہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،زراعت،صحت اور دیگر شعبوں اور تجارت کے فروغ کے لیے کام کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتوں پر دستخط سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

کراچی بندرگاہ سے براستہ افغانستان تاجکستان کے لیے اشیا کی نقل و حمل ہورہی ہے،چاہتےہیں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ریل اور روڈ نیٹ ورک مربوط ہو،چین،تاجکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری کا حصہ بننے کا خواہشمند ہے۔

دریائے چناب اور کابل میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع

توقع ہے کہ کاسا 1000منصوبہ آئندہ سال مکمل ہوجائے گا،دنیا کو یوکرین جنگ اور غزہ میں پیدا ہونے والی صورتحال جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،40ہزار سے زائد فلسطینی اب تک شہید ہوچکےہیں،پاکستان اور تاجکستان دونوں ممالک دہشت گردی سےمتاثر ہیں۔

بعدازاں تاجک صدر نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا قصر ملت میں استقبال کیا، وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمٰن کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،مذہبی، علاقائی اور تاریخی تعلقات کی بنیاد پر باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ،تعلیم، کھیلوں، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں مفاہمتی یادد اشتوں پر دستخط کیے گئے۔

دونوں رہنمائوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ غزہ میں مزید انسانی زندگیوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ۔وزیراعظم نے تاجک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.