ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا معطل کر دی گئی

image

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور عدالت کی جانب سے سزا معطل کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ کے بعد ایک اور عدالت سے ریلیف مل گیا۔ امریکی عدالت نے اداکارہ کو خاموش رہنے کے لیے رقم دینے کے کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

سابق امریکی صدر کے خلاف ہش منی کیس میں جج نے 11 جولائی کو سنائے جانے والے فیصلے کو ملتوی کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق صدر کے استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جج جائن مرچن سے درخواست کی تھی کہ فیصلہ سنانے سے قبل اداکارہ کو رقم دینے کے مقدمے میں استثنیٰ سے متعلق اپنا کیس بنانے کے لیے مہلت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون جاری ہے، پینٹاگون

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دلائل میرٹ پر نہیں تھے تاہم انہوں نے اتفاق کیا کہ فیصلہ ملتوی کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا کیس بنانے کا موقع ملنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیک اسمتھ کیس میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے بڑا ریلیف ملا تھا۔ امریکی سپریم کورٹ نے 6 جنوری 2021 کے جیک اسمتھ کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی مدت کے دوران کیے جانے والے فیصلوں پر استثنیٰ حاصل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.