ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، شمال مشرقی / وسطی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اورخیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش ہو گی۔

اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ بعد از دوپہر اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

پشاور میں پانی کے بلوں میں 10 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقاما ت پرموسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، سرگودھا اورخوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ شام/رات میں میانوالی، بھکر، لیہ، تونسہ، راجن پور، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ٹانک، خیبر، مہمند، باجوڑ، کرم، لکی مروت، وزیرستان، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام/رات میں کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، بارکھان، کوہلو، شیرانی، موسیٰ خیل، خضدار اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوگیا

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 05 سے 07 جولائی کے دوران تیز/ موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال /طغیانی کا خطرہ ہے۔

لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.