انڈونیشیا میں اژدھے نے خاتون کو نگل لیا، پیٹ سے لاش برآمد

image
وسطی انڈونیشیا میں اژدھے نے ایک خاتون کو سالم نگل لیا جس کے بعد وہ اس کے پیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ایک ماہ کے دوران صوبے میں پائیتھن سے یہ دوسری ہلاکت ہے۔

پولیس کے مطابق 36 سالہ سریاتی منگل کی صبح اپنے بیمار بچے کے لیے دوائی خریدنے کے لیے گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئی تھیں۔

سریاتی کے لاپتہ ہونے کے بعد اُن کے رشتہ داروں نے اُن کی تلاش شروع کر دی۔

خاتون کے شوہر 30 سالہ اڈیانسا کو جنوبی سولاویسی صوبے کے سائٹبا گاؤں میں ان کے گھر سے تقریباً 500 میٹر (گز) زمین پر ان کی چپل اور پینٹ ملی۔

مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ ’اس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے راستے سے تقریباً 10 میٹر کے فاصلے پر ایک اژدھا دیکھا جو اب  تک زندہ تھا۔‘

گاؤں کے سیکریٹری ایانگ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’اڈیانسا کو اس وقت شک ہوا جب اُن کی نظر پائیتھن کے ’بہت بڑے‘ پیٹ پڑی۔

انہوں نے گاؤں کے رہائشیوں کو اژدھے کا پیٹ کانٹنے میں مدد کے لیے بلایا جہاں انہیں سریاتی کی لاش ملی۔

اگرچہ ایسے واقعات بہت کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں تاہم حالیہ برسوں میں کئی افراد کو پائیتھن نے نگل لیا۔

جنوبی سولاویسی کے ایک اور ضلع میں گذشتہ ماہ ایک خاتون پائیتھن کے پیٹ کے اندر مردہ پائی گئی تھیں۔

گذشتہ سال صوبے کے رہائشیوں نے آٹھ میٹر لمبے کے ایک پائیتھن کو مار ڈالا تھا جو ایک گاؤں میں کسانوں میں سے ایک کو مار کر کھا رہا تھا۔

ایک 54 سالہ خاتون 2018 میں جنوب مشرقی سولاویسی کے مونا قصبے میں سات میٹرلمبے پائیتھن کے پیٹ میں مردہ پائی گئی تھیں۔

اوراس سے ایک سال قبل مغربی سولاویسی میں ایک کسان لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بارے میں بعد میں پتہ چلا کہ اُسے پام آئل کے باغات میں چار میٹر لمبے پائیتھن نے نگل لیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.