موریطانیہ کے قریب کشتی الٹ گئی، 90 تارکین وطن ہلاک

image

موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 90 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی میں 200 افراد سوار تھے۔ جن میں سے 90 افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔

کشتی ڈوبنے کے باعث متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو اہلکار لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن: عام انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل، لیبر پارٹی کی کامیابی کا امکان

ڈوبنے والی کشتی میں مختلف ممالک کے افراد سوار تھے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

کوسٹ گارڈز کے مطابق 5 سالہ بچی سمیت 9 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ جو حادثے کا سبب بنے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.