آئی ایم ایف کا مطالبہ ، بجلی مزید 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

image

مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے بری خبر ، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایک بار پھر بجلی کے نرخوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

ذائع کے مطابق 10 جولائی سے پہلے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کی جا سکتی ہے، ورچوئل بات چیت کے دوران آئی ایم ایف کو مشکل فیصلے سے آگاہ کیا گیا، آئی ایم ایف کو گیس قیمتوں میں اضافے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف سے طویل المدتی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں ، نان فائلر کی اختراع ختم کر دینگے ، وزیر خزانہ

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت رواں ماہ کے اختتام تک متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نئے قرض پروگرام پر سٹاف لیول مذاکرات مئی میں بھی ہوئے ہیں، مئی سے اب تک پاکستان نے بیشتر پیشگی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.